سورة البروج - آیت 17

هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْجُنُودِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

کیا آپ کے پاس لشکروں کی خبر بھی پہنچی؟

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 یعنی ضرور پہنچا ہے۔ اس سے مقصود نبی (ﷺ) کو تسلی دینا ہے کہ ان کا انجام زہن میں رکھیں کہ کس طرح انہوں نے انبیاء (علیهم السلام)کو جھٹلایا اور پھر کس طرح اللہ تعالیٰ نے ان سے انتقام لیا۔