سورة الانشقاق - آیت 15
بَلَىٰ إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
کیوں نہیں آئے گا اس کا پروردگار تو اسے [١١] دیکھ رہا تھا
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 4 یعنی اس کا بڑے سے بڑا اور چھوٹے سے چھوٹا کوئی عمل ایسا نہیں تھا جو اس کے مالک سے پوشیدہ تھا، اس لئے اس کا یہ سمجھنا کہ شاید وہ اس پر پکڑ سے محفوظ رہے، قطعی غلط اور بے بنیاد تھا۔ ف 5 شفق سے مراد وہ سرخی ہے جو سورج کے غروب ہوجانے کے بعد عشا تک آسمان کے کنارہ پر رہتی ہے۔ فلا اقم کا لفظی ترجمہ میں قسم نہیں کھاتا ہوں“ کیونکہ اس میں لا زائد ہے۔ تفصیلی بحث سورۃ قیاء کے شروع میں گزر چکی ہے۔