سورة المطففين - آیت 28
عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
یہ ایک چشمہ ہے جس سے مقرب لوگ پئیں [١٧] گے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 1 یعنی مقرب لوگ اس چشمہ کی شراب خلاص پیتے ہیں اور ” ابرار“ کو اس کی ملونی دی جاتی ہے جیسے کسی کو شربت پلاتے وقت اس میں روح کیوڑا یا عرق گلاب ملایا جائے۔