سورة المطففين - آیت 9
كِتَابٌ مَّرْقُومٌ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
ایک کتاب ہے، لکھی ہوئی
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 3 یعنی ایک دفتر ہے جس میں تمام بدکاروں اور کافروں کے نام اور کام درج ہیں قادہ سعید بن جبیر مقاتل اور مجاہد غیرہ کہتے ہیں کہ سجین اس جگہ کا نام ہے جہاں کافروں اور بدکاروں کے نامہ اعمال رکھے جاتے ہیں اور وہ ساتویں زمین کے نیچے ایک چٹان ہے اس لئے شاہ صاحب فرماتے ہیں :” یعنی ان کے نام وہیں داخل ہوتے ہیں مر کر وہاں پہنچیں گے۔“ (موضح)