سورة المطففين - آیت 8

وَمَا أَدْرَاكَ مَا سِجِّينٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور آپ کیا جانیں کہ وہ قید خانے کا دفتر کیا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 یعنی ایک دفتر ہے جس میں تمام بدکاروں اور کافروں کے نام اور کام درج ہیں قتادة سعید بن جبیر مقاتل اور مجاہد غیرہ کہتے ہیں کہ ‌سِجِّينٍاس جگہ کا نام ہے جہاں کافروں اور بدکاروں کے نامہ اعمال رکھے جاتے ہیں اور وہ ساتویں زمین کے نیچے ایک چٹان ہے اس لئے شاہ صاحب فرماتے ہیں :” یعنی ان کے نام وهاں داخل ہوتے ہیں مر کر وہاں پہنچیں گے۔“ (موضح)