سورة المطففين - آیت 6

يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جب سب لوگ اپنے پروردگار کے حضور کھڑے ہوں گے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 اور اپنے آدھے کانوں تک پسینے میں ڈوبے ہوں گے۔“ جیسا کہ صحیحین میں حضرت ابن عمر(رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا : طبرنی حاکم اور بیہقی میں حضرت ابن عمر(رض) ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) نے اس آیت کے بارے میں فرمایا :” لوگو ! اس روز تمہارا کیا حال ہوگا جب اللہ تعالیٰ تمہیں اس طرح جمع کرے گا جیسے ترکش میں تیر جمع کئے جاتے ہیں۔ پھر پچاس ہزار برس تک وہ تمہاری طرف دیکھے گا بھی نہیں؟“ (فتح القدیر)