سورة الإنفطار - آیت 11

كِرَامًا كَاتِبِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جو معزز ہیں اعمال لکھنے والے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 عزت والے اس لئے کہ وہ لکھنے میں كوئ خیانت نهیں كرتے،نه كوئ بات لكھنے سے رہنے دیتے ہیں اور نہ کوئی بات زیادہ لکھتے ہیں حضرت ابن عباس(رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ تمہیں ننگے ہونے سے منع فرماتا ہے لہٰذا تم اپنے ساتھ رہنے والے کراماً کاتبین فرشتوں سے شرم کرو جب تم میں سے کوئی شخص کھلی جگہ نہائے تو اسے چاہئے کہ کپڑے سے پردہ پوشی کرلے یا دیوار یا اونٹ وغیرہ کی اوٹ کرلے۔ (ابن کثیر بحوالہ بزار)