سورة الإنفطار - آیت 7
الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جس نے تجھے پیدا کیا، پھر درست کیا پھر متوازن بنایا
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 یعنی متناسب اعضاء دیئے یہ نہیں کہ ایک ٹانگ لمبی دی اور دوسری چھوٹی یا ایک آنکھ بڑی دی اور دوسری چھوٹی شاہ صاحب فرماتے ہیں : ” یعنی ٹھیک کیا بدن میں برابر کیا (خوبصورتی کے ساتھ بنایا) خصلت میں“( موضح)