سورة الإنفطار - آیت 1
إِذَا السَّمَاءُ انفَطَرَتْ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
جب آسمان پھٹ [٢] جائے گا
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
“ ف 2 یعنی اللہ تعالیٰ کی بیبت سے یا فرشتوں کے اترنے کے لئے پھٹ جائے جیسا کہ دوسری آیت میں ہے ” یوم تشق السمآء بالغمام و نزل الملائکہ تنزیلاً اور جس دن بادل کے ساتھ آسمان پھٹے گا اور فرشتوں کے پرے کے پرے اتارے جائیں گے۔ (فرمان :25)