سورة التكوير - آیت 5

وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور جنگلی جانور اکٹھے کردیئے [٦] جائیں گے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 5 یعنی انہیں زندہ کیا جائے گا تاکہ ایک دوسرے سے قصاص دلایا جائے۔ جیسا کہ صحیح حدیث میں ہے کہ اس دن انتہائی انصاف ہوگا۔ حتیٰ کہ بے سینگ بکری کو سینگ والی بکری سے بدلہ دلایا جائے گا۔ یا مطلب یہ ہے کہ جنگلی جانور مارے مصیبت کے آبادیوں میں آگھسیں گے۔ یا یہ کہ وہ مارڈالے جائیں گے۔ (شوکانی)