سورة عبس - آیت 37

لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اس دن ہر شخص کی ایسی حالت ہوگی جو اسے (دوسروں سے) بے پروا [٢١] بنادے گی

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 16 حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا : قیامت کے دن تم ننگے پائوں اور ننگے بدن جمع کئے جاؤگے حضرت عائشہ (رض) نے عرض کیا : ”تو کیا ہم میں سے ہر شخص دوسرے کا ستر دیکھے گا ؟“ فرمایا : ”(نهیں) اس روز ہر آدمی کو ایسی فکر پڑی ہوگی جو اسے دوسرے کی طرف دیکھنے ہی نہ دے گی“ (ابن کثیر) بحوالہ ترمذی، نسائی وغیرہ )