سورة النازعات - آیت 16

إِذْ نَادَاهُ رَبُّهُ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

جب طویٰ کی مقدس وادی میں انہیں ان کے پروردگار [١٢] نے پکارا تھا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 8 یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) اپنے گھروالوں کے ساتھ مدین سے مصر آرہے تھے اور ایک پہاڑ پر آگ جلتی دیکھ کر اس کی طرف گئے تھے۔ (طہ :1009۔ سورۃ قصص :29)