سورة النبأ - آیت 39
ذَٰلِكَ الْيَوْمُ الْحَقُّ ۖ فَمَن شَاءَ اتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِ مَآبًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یہ وہ دن ہے جو ایک حقیقت ہے۔ اب جو شخص چاہے اپنے پروردگار کی طرف واپس جانے کی راہ اختیار [٢٦] کرے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 یعنی اس دن کا آنا یقینی ہے۔ اگر کسی کو اپنی بھلائی مطلوب ہے تو اسے چاہئے کہ اس کے لئے تیاری کرے۔