سورة النبأ - آیت 36
جَزَاءً مِّن رَّبِّكَ عَطَاءً حِسَابًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یہ آپ کے پروردگار کی طرف سے بدلہ ہے جو اپنے اپنے اعمال کے حساب سے ملے گا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 یعنی ان کا کوئی چھوٹے سے چھوٹا عمل ایسا نہ ہوگا جو حساب میں نہ آئے اور ” حِسَابًا “ کا مطلب بعض مفسرین نے كافیا، بیان کیا ہے یعنی اتنا بدلہ جس سے زیادہ کی خواہش بھی نہ ہو۔