سورة النبأ - آیت 19
وَفُتِحَتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ أَبْوَابًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور آسمان کھولا جائے گا تو وہ دروازے [١٤] ہی دروازے ہوجائے گا
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 14 آسمان اس لئے پھٹے گا کہ فرشتے زمین پر اتر سکیں جیسے فرمایا : ویوم تشقق السماء بالغمام ونزل الملائکۃ تنزیلا۔ (سورہ فرقان :25) معلوم ہوا کہ آسمان میں ” خرق“ ممتع نہیں ہے جیسا کہ فلاسفہ کا مشہور مذہب ہے گوملاصدرانے اسفاراربعہ، میں تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ امتناع خرق، اساطین فلاسفہ کا قول نہیں ہے۔ آج کل کے فلاسفہ نے معروف آسمان کا بھی انکار کیا ہے مگر کوئی ایسی تحقیق پیش نہیں کی جس کی بنا پر آیات و احادیث صحیحہ کی تاویل کرنی پڑے۔