سورة النسآء - آیت 80

مَّن يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ ۖ وَمَن تَوَلَّىٰ فَمَا أَرْسَلْنَاكَ عَلَيْهِمْ حَفِيظًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جس کسی نے رسول کی اطاعت کی تو اس [١١٢] نے اللہ کی اطاعت کی اور اگر کوئی منہ موڑتا ہے تو ہم نے آپ کو ان پر پاسبان بناکر نہیں بھیجا

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 10 یعنی آنحضرت(ﷺ) چونکہ اللہ کے رسول اور مبلغ ہیں اس لیے ان کی اطاعت اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے۔ نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج اور دیگر احکام شریعت ایسے ہیں جن کو آنحضرت (ﷺ) کی توضیح کے بغیر سمجھنا ممکن نہیں ہے لہذا قرآن فہمی کے لیے کوئی شخص سنت سے بے نیاز نہیں ہوسکتا۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت (ﷺ) کی طاعت عین طاعت الہیٰ ہے۔ (تفصیل کے لیے ملا حظہ ہو الرسالتہ للشافعی رقم 57۔85 ایضا،بحث البیان (الربع) ف 11 یعنی اس کے بعد بھی اگر لوگ گمراہ ہوتے ہیں تو اس کی ذمہ داری آپ(ﷺ) پر نہیں ہے اس میں آنحضرت (ﷺ) کو تسلی دی ہے۔ (کبیر )