سورة النبأ - آیت 8

وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور تمہیں جوڑے [٦] جوڑے پیدا کیا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 6، ازواج، کے معنیٰ مختلف شکلیں اور رنگ بھی ہو سکتے ہیں اور یہ بھی کہ مذکر و مؤنث کے نطفہ کے اختلاط سے پیدا کیا۔