سورة النبأ - آیت 6
أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهَادًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
کیا ہم نے زمین [٤] کو ایک گہوارہ نہیں بنایا ؟
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 تاکہ زمین میں اطمینان کی کیفیت پیدا ہو اور وہ ڈگمگاتی نہ رہے اور زمین’’ مِهَادًا “ بنانا یا اصل خلقت کے اعتبار سے ہے اور یا پیدا کرنے کے بعد ہے۔ بہرحال اس کا مهاد، ہونا ” کرۃ“ ہونے کے منافی نہیں ہے۔ حدیث میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے زمین پیدا کی تو اس میں اضطراب سا تھا۔ پھر جب پہاڑ پیدا کئے تو اس میں اطمینان کی کیفیت پیدا ہوگئی۔ (نحل :115)