سورة النبأ - آیت 1

عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

کس چیز کے متعلق وہ آپس میں سوال [١] کرتے ہیں؟

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 یا کس چیز کے متعلق باتیں کررہے ہیں، مفسرین کہتے ہیں جب آنحضرت (ﷺ)کی بعث ہوئی اور آپ (ﷺ)نے لوگوں کو توحید اور زندگی بعد موت کی خبر دی اور انہیں قرآن سنانا شروع کیا تو کفار آپس میں چہ میگوئیاں کرنے لگے کہ یہ کیا چیز ہے جسے محمد (ﷺ)پیش کررہے ہیں۔ اس وقت اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں۔ (شوکانی)