سورة الإنسان - آیت 30

وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور تم وہی کچھ چاہ سکتے ہو جو اللہ چاہتا [٣٣] ہے۔ اللہ یقیناً سب کچھ جاننے والا ہے حکمت والا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1 کیونکہ بندہ کا چاہنا اللہ تعالیٰ کے چاہنے کے تابع ہے۔ وہی جانتا ہے کہ کس کی قابلیت واستعداد کس قسم کی ہے۔ پھر اسی کے مطابق وہ اسے نیکی کی توفیق دیتا ہے یا برائی کے راستہ پر چلتے رہنے کے لئے چھوڑ دیتا ہے۔ ف 2 یعنی اللہ تعالیٰ کسی بندے کے حق میں جو فیصلہ فرماتا ہے وہ اطل ٹپ نہیں ہوتا اور نہ اس میں کسی طرح کی بے انصافی پائی جاتی ہے بلکہ وہ سراسرعلم و حکمت پر مبنی ہوتا ہے۔