سورة الإنسان - آیت 16
قَوَارِيرَ مِن فِضَّةٍ قَدَّرُوهَا تَقْدِيرًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
شیشے بھی ایسے جو چاندی [١٨] سے مرکب ہوں گے اور انہیں (منتظمین جنت نے) ایک خاص ترکیب [١٩] سے بنایا ہوگا
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 2 یعنی ان میں پینے کی چیز ٹھیک اتنی آئے گی جتنی جنتیوں کو پینے کی خواہش ہوگی، نہ کم اور نہ زیادہ، شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں :” یعنی ان کی پیاس برابر“۔ حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں :” تم دنیا میں چاندی کو کوٹ کر چاہے مکھی کے پر کے برابر باریک کرلو، مگر وہ ایسی شفاف نہیں ہوسکتی کہ اس کے پیچھے سے پانی نظر آئے، لیکن جنت کی چاندی شیشے کی طرح شفاف ہوگی“۔ (فتح القدیر بحوالہ بیہقی وغیرہ )