سورة النسآء - آیت 71

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا خُذُوا حِذْرَكُمْ فَانفِرُوا ثُبَاتٍ أَوِ انفِرُوا جَمِيعًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اے ایمان والو! اپنے بچاؤ کا سامان ہر وقت اپنے پاس رکھو،[١٠٠] پھر خواہ الگ الگ دستوں کی شکل میں کوچ کرو یا سب اکٹھے مل کر کرو

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف5اوپر كی آیات میں الله تعالیٰ اور اسكے رسول (ﷺ)كی اطاعت كا حكم فرمایااور اسكی ترغیب كے سلسله میں یه بھی بتایاکہ اطاعت سے انبیأ،صدیقین،شہدأاور صالحین کی رفاقت حاصل ہوگی۔اب اس آیت میں جہاد کا حکم فرمایا جو سب سے مشکل طاعت ہےاور منافقین کے بارے میں محتاط رہنے کا حکم دیا ہے۔(رازی)