سورة المدثر - آیت 30
عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اس پر انیس [١٣] (فرشتے) مقرر ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
“ ف 5 حضرت براء (رض)سے روایت ہے کہ کچھ یہودیوں نے آنحضرت (ﷺ)کے ایک صحابی سے پوچھا کہ دوزخ کے داروغہ کتنے ہیں؟ اسنے جواب دیا ” اللہ جانے اور اس کا رسول اس وقت آنحضرت (ﷺ)کو بتانے کے لئے حضرت جبرئیل یہ آیت لے کر نازل ہوئے۔ (شوکانی)