سورة المدثر - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 یہ سورۃ مکہ معظمہ میں نازل ہوئی۔ اس بارے میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ صحیح روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ سب سے پہلے سورۃ ” اقراء“ نازل ہوئی پھر ایک عرصہ تک وحی کا آنا موقوف رہا، اس کے بعد جو پہلی سورۃ نازل ہوئی وہ یہی سورۃ (مدثر) تھی ۔(ابن کثیر)