سورة المزمل - آیت 15
إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَىٰ فِرْعَوْنَ رَسُولًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
بلاشبہ ہم نے تمہارے پاس [١٥] ایک رسول تم پر گواہ بناکر بھیجا ہے۔ جیسے ہم نے فرعون کے پاس ایک رسول بھیجا تھا
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یعنی قیامت کے دن تم سب کے متعلق گواہی دے گا کہ کس نے اس کا کہنا مانا اور کس نے نافرمانی کی۔