سورة المزمل - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 اکثر مفسرین نے اس پوری سورۃ کو مکی قرار دیا ہے۔ حضرت ابن عباس(رض) سے روایت ہے کہ میں نے اپنی خالہ (ام المومنین) میمونہ کے ہاں رات گزاری۔ آنحضرت (ﷺ)رات کو تہجد کی نماز کے لئے بیدار ہوئے اور آپ (ﷺ)نے فجر کی سنتوں سمیت تیرہ رکعت نماز پڑھی۔ ان میں سے ہر رکعت اتنی لمبی تھی جتنی سورۃ مزمل۔ (شوکانی بحوالہ ابی دائود)