سورة الجن - آیت 12
وَأَنَّا ظَنَنَّا أَن لَّن نُّعْجِزَ اللَّهَ فِي الْأَرْضِ وَلَن نُّعْجِزَهُ هَرَبًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور یہ کہ : ہمیں اس بات کا یقین ہوچکا ہے کہ ہم نہ تو اللہ کو زمین میں (چھپ کر) عاجز کرسکتے ہیں [٩] اور نہ ہی بھاگ کر اسے ہرا سکتے ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 یعنی زمین یا آسمان میں کہیں بھاگ جائیں، اس کے اختیار اور پکڑ سے باہر نہیں جاسکتے کیونکہ ہر جگہ اسی کی حکومت ہے۔