سورة الجن - آیت 11
وَأَنَّا مِنَّا الصَّالِحُونَ وَمِنَّا دُونَ ذَٰلِكَ ۖ كُنَّا طَرَائِقَ قِدَدًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور یہ کہ ہم میں سے کچھ نیک لوگ ہیں اور کچھ اس سے کم درجہ کے ہیں۔ ہم مختلف طریقوں میں بٹے ہوئے ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 امام سعید بن المسیب(رح) اور مجاہد (رح)کہتے ہیں کہ آدمیوں کی طرح جنوں کے بھی مختلف گروہ تھے۔ چنانچہ کوئی مسلمان تھا کوئی یہودی کوئی نصرانی اور کوئی مجوسی (قرطبی)