سورة الجن - آیت 7

وَأَنَّهُمْ ظَنُّوا كَمَا ظَنَنتُمْ أَن لَّن يَبْعَثَ اللَّهُ أَحَدًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور یہ کہ انسان بھی ایسا ہی خیال کرتے تھے جیسے تم کرتے ہو کہ اللہ کبھی کسی کو دوبارہ [٦] نہ اٹھائے گا

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 12 یا ” جن بھی اے آدمیو ! تمہاری طرح یہ سمجھنے لگے۔ ف 13 یا ” اللہ تعالیٰ کسی کو( پیغمبر بنا کر) مبعوث نہ کریگا۔“ مطلب یہ ہے کہ وہ آخرت یا رسالت کے منکر ہوگئے۔