سورة نوح - آیت 14
وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
حالانکہ اس نے تمہیں کئی حالتوں [٧] سے گزار کر پیدا کیا ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 یہ اشارہ ہے ان مراحل کی طرف جن سے آدمی اپنی پیدائش سے پہلے ماں کے پٹ میں اور پھر پیدا ہونے کے بعد اپنی زندگی میں گزرتا ہے۔ پہلے وہ نطفہ ہوتا ہے، پھر خون کا لوتھڑا، پھر گوشت کا ٹکڑا، پھر ہڈیاں اور گوشت پھر بچہ، پھر جوان، پھر بوڑھا اور آخر کار خاک میں جا ملتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جو ذات تمہیں ان مراحل سے گزارتی ہے تم اس کے وقار اور عظمت کا حق ادا کرنے میں کوتاہی کیوں کرتے ہو؟