سورة نوح - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 یہ سورۃ مکہ میں نازل ہوئی ایک روایت میں ہے کہ جب آنحضرت (ﷺ)کو حضرت نوح (علیہ السلام)اور ان کی قوم پر شہادت کے لئے بلایا جائے گا تو آپ بطور دلیل کے ان کے سامنے سورۃ نوح تلاوت فرمائیں گے۔ مستدرک حاکم میں ہے کہ اکثر صحابہ(رض) کے نزدیک حضرت نوح(علیہ السلام )کا زمانہ حضرت ادریس (علیہ السلام)سے پہلے کا ہے، اور حضرت نوح (علیہ السلام) اور آدم (علیہ السلام)کے درمیان دس قرن کا زمانہ ہے اور سب سے پہلے نبی ہیں جن پر شریعت نازل ہوئی اور انہوں نے اپنی قوم کو شرک سے ڈرایا اس بنا پر حضرت نوح (علیہ السلام)کو شیخ المرسلین اور آدم ثانی بھی کہا جاتا ہے۔