سورة المعارج - آیت 40
فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
سو میں مشرقوں اور مغربوں [٢٥] کے مالک کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ہم یقینا اس بات پر قادر ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 مشرق (پورب) کئی ہیں کیونکہ ہر روز سورج ایک نئی جگہ سے طلوع ہوتا ہے اسی طرح مغرب( پچھم) کیونکہ ہر روز سورج ایک نئی جگہ غروب ہوتا ہے۔ (تفصیل سورۃ صافات کی آیت 5 کے تحت گزر چکی ہے۔)