سورة المعارج - آیت 33
وَالَّذِينَ هُم بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور جو اپنی شہادتوں [٢٠] پر (راست بازی) سے قائم رہتے ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 یعنی سچی گواہی دیتے ہیں کسی کے ڈر یا طمع سے گواہی دینے میں جھوٹ نہیں بولتے اور نہ کوئی بات چھپاتے ہیں دیکھیے (سورہ بقرہ 40اور283)