سورة الحاقة - آیت 38

فَلَا أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

پس میں ان چیزوں کی بھی قسم کھاتا ہوں جو تم دیکھتے ہو

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 جیسے زمین و آسمان، آدمی اور جانور وغیرہ ۔آیت کا یہ مطلب اس صورت میں ہے جب فلا میں لا کو زائد مانا جائے جیسا کہ اکثر مفسرین کا خیال ہے ورنہ مطلب یہ ہوگا کہ ”مجھے ان چیزوں کی قسم کھانے کی ضرورت نہیں جنہیں تم دیکھتے ہو۔