سورة الحاقة - آیت 29

هَلَكَ عَنِّي سُلْطَانِيَهْ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور میری حکومت [١٨] بھی برباد ہوگئی

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 ” سلطان“ سے مراد دلیل و حجت اور دولت و حکومت چیز ہو سکتی ہے۔ مقاتل کہتے ہیں کہ اس سے مراد وہ اقتدار ہے جو ہر شخص کو اپنے ہاتھ پائوں پر ہوتا ہے۔ چنانچہ قیامت کے روز جب کافر کے ہاتھ پائوں اس کے خلاف گواہی دینگے تو وہ کہے گا İهَلَكَ عَنِّي سُلْطَانِيَهْĬ آج میرا اقتدار مجھ سے جاتا رہا۔ (شوکانی)