سورة الحاقة - آیت 20
إِنِّي ظَنَنتُ أَنِّي مُلَاقٍ حِسَابِيَهْ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
مجھے یقین تھا کہ مجھے اپنا حساب [١٦] ملنے والا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 11 اس آیت میں ” یقین“ کے لئے اصل لفظ ” ظن“ استعمال ہوا ہے۔ ظن کے لفظی معنی اگرچہ گمان کے ہیں لیکن یہاں اس سے مراد یقین لینا ضروری ہے کہ آخرت میں نجات کا انحصاریقین پر ہے۔ ضحاک کہتے ہیں کہ قرآن میں جہاں لفظ ظن مومن کی طرف منسوب ہوا ہے وہاں اس کے معنی یقین کے ہیں اور جہاں کافر کی طرف ہوا ہے اس سے مراد شک ہے۔