سورة القلم - آیت 51
وَإِن يَكَادُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُ لَمَجْنُونٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور کافر لوگ جب قرآن سنتے ہیں تو آپ کو ایسی نظروں سے [٢٨] دیکھتے ہیں کہ گویا آپ کے قدم ڈگمگا دیں گے اور کہتے ہیں کہ :''یہ تو ایک دیوانہ ہے''
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 یعنی آپ کی طرف انتہائی غصہ سے بھری ہوئی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔