سورة القلم - آیت 40
سَلْهُمْ أَيُّهُم بِذَٰلِكَ زَعِيمٌ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
آپ ان سے پوچھیے کہ اس بات کا ضامن کون ہے؟
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 7 یعنی ان میں سے کون اس چیز کا ذمہ لیتا ہے کہ آخرت میں انہیں وہی ملے گا جو مسلمانوں کو ملے گا بلکہ اس سے بھی زیادہ۔