سورة النسآء - آیت 39
وَمَاذَا عَلَيْهِمْ لَوْ آمَنُوا بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَأَنفَقُوا مِمَّا رَزَقَهُمُ اللَّهُ ۚ وَكَانَ اللَّهُ بِهِمْ عَلِيمًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور ان کا کیا بگڑتا تھا اگر وہ اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان لے آتے اور جو اللہ نے انہیں مال و دولت دیا تھا [٧٢] اس سے (اللہ کی راہ میں) خرچ کرتے۔ اور اللہ انہیں خوب جاننے والا ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف6 بخل اور ریاکاری کی مذمت کے بعد ایمان و طاعت اور صدقہ وخیرات کی ترغیب دلائی