سورة القلم - آیت 3
وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور یقیناً آپ کے لیے ایسا اجر [٤] ہے جو کبھی منقطع ہونے والا نہیں
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 1 یعنی آپ غمگین نہ ہوں۔ ان کے دیوانہ کہنے اور آپ کے برداشت کرتے چلے جانے سے آپ کے اجر میں اضافہ ہوگا اور آپ کو یقینا بے انتہا اجر ملے گا۔