سورة القلم - آیت 1
ن ۚ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
ن [١]۔ قسم ہے قلم کی اور اس کی جو [٢] (کاتبان وحی) لکھتے ہیں
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 12 (لوگوں کے) لکھنے کی“ یا ” اس کی جسے (فرشتے یا لوگ) لکھتے ہیں …“ قلم سے مراد قلم تقدیر ہے یا قلم بطور جنس مفسرین نے دونوں احتمال ذکر کئے ہیں۔ حدیث میں ہے کہ ” سب سے پہلے اللہ تعالیٰ نے قلم کو پیدا کیا۔“ (ابن کثیر)