سورة الملك - آیت 14
أَلَا يَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
بھلا وہ نہ جانے گا جس نے (سب کو) پیدا کیا [١٦] ہے؟ وہ تو باریک بین [١٧] اور ہر چیز سے پوری طرح باخبر ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 3 دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ” جس نے پیدا کیا کیا وہ جانتا نہیں ہے؟“ پہلا صحیحہ ” من“ کو مفعول اور دوسرا ترجمہ فاعل ماننے کی صورت میں ہے۔