سورة الملك - آیت 9

قَالُوا بَلَىٰ قَدْ جَاءَنَا نَذِيرٌ فَكَذَّبْنَا وَقُلْنَا مَا نَزَّلَ اللَّهُ مِن شَيْءٍ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا فِي ضَلَالٍ كَبِيرٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

وہ کہیں گے : '' کیوں نہیں، ڈرانے والا تو ہمارے پاس آیا تھا مگر ہم نے اسے جھٹلا دیا اور کہا :''اللہ نے تو کچھ نہیں اتارا، تم ہی بڑی گمراہی میں پڑے [١٣] ہوئے ہو''

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

“ ف 12 یعنی تم اور تمہارے پیرو سب گمراہی میں پڑے ہوئے ہو۔ اللہ نے تم پر کوئی کتاب نازل نہیں کی اور نہ تمہیں بندوں تک پہنچانے کے لئے کوئی پیغام دیا۔