سورة الملك - آیت 8

تَكَادُ تَمَيَّزُ مِنَ الْغَيْظِ ۖ كُلَّمَا أُلْقِيَ فِيهَا فَوْجٌ سَأَلَهُمْ خَزَنَتُهَا أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَذِيرٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ایسا معلوم ہوگا کہ غصہ کی وجہ سے پھٹ پڑے گی۔ جب بھی اس میں کوئی گروہ پھینکا جائے گا تو دوزخ کے محافظ ان سے پوچھیں گے :''کیا تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا نہ آیا تھا ؟

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 11” جس نے تمہیں اس دن آنے سے خبر دار کیا ہو۔