سورة التغابن - آیت 3

خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ وَصَوَّرَكُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُمْ ۖ وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اس نے آسمانوں اور زمین کو حقیقی مصلحت سے پیدا [٥] کیا اور تمہاری صورتیں [٦] بنائیں تو بہت عمدہ [٧] بنائیں اور اسی کی طرف پلٹ کر جانا [٨] ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 8 یعنی بامقصد پیدا کیا ہے تاکہ ابتلاء کے ذریعہ نیک و بد کو جزا و سزا دی جائے۔ نیز دیکھئے (سورہ روم : 8) ف 9 یعنی اس نے اپنی تمام مخلوقات میں سے تمہاری شکل و صورت اور بناوٹ بہترین بنائی۔ دیکھنے میں بھی خوبصورت اور عقل و استعداد کے اعتبارے بھی سب سے ممتاز۔ ف 1 نہ کہ کی اور طرف لہٰذا ناگزیر ہے کہ تم اس کے حضور اپنے نیک اعمال کا نیک اور برے اعمال کا برا بدلہ پائو۔