سورة التغابن - آیت 1
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۖ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
آسمانوں اور زمین میں جو بھی مخلوق موجود ہے اللہ کی تسبیح کرتی ہے۔ اسی کی بادشاہی [٢] ہے اور اسی کے لیے تمام تر تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 دنیا میں اگر کسی کو اختیار اور تعریف حاصل ہے تو وہ اسی کا فیض اور عطیہ ہے۔