سورة المنافقون - آیت 2

اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ ۚ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال [٢] بنا رکھا ہے اور (اس طرح) اللہ کی راہ [٣] سے روکتے ہیں بہت برا کام ہے جو یہ کر رہے ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

“ ف 2 اس معنی میں کہ جھوٹی قسمیں کھا کر اپنی جانوں اور مالوں کو مسلمانوں سے بچانا چاہتے ہیں۔ ف 3 یعنی لوگوں کے دلوں میں شکوک و شبہات پیدا کرتے ہیں اور اسی طرح انہیں مسلمان ہونے نہیں دیتے۔