سورة الجمعة - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 2 اس سورۃ کے معدنی ہونے پر سب کا اتفاق ہے۔ صحیح مسلم اور سنن اربعہ میں حضرت ابوہیرہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو جمعہ کی نماز میں سورۃ جمعہ اور سورۃ منافقوں پڑھتے سنا۔ اس مضمون کی ایک روایت حضرت ابن عباس سے بھی مروی ہے اور سنن بیہقی میں حضرت جابر بن سمرہ سے روایت ہے کہ آنحضرت جمعہ کی رات کو مغرب کی نماز میں قل میا ایھا الکفرون اور قل ھو اللہ احد اور عشا کی نماز میں سورۃ جمعہ اور سورۃ منافقون پڑھا کرتے تھے۔ (شوکانی)