سورة الممتحنة - آیت 6

لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِيهِمْ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَن كَانَ يَرْجُو اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ ۚ وَمَن يَتَوَلَّ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

انہیں لوگوں میں تمہارے لئے ایک اچھا نمونہ [١٣] ہے جو اللہ اور آخرت کے دن کی امید رکھتا ہو اور جو کوئی سرتابی [١٤] کرے تو بلاشبہ اللہ بے نیاز اور اپنی ذات [١٥] میں محمود ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 یعنی آخرت کی بازپرس کا ڈر ہو۔ ف 6 یعنی اپنا نقصان آپ کرو گے۔ اللہ تعالیٰ کو کسی کی دوستی یا دشمنی کی کوئی پروا نہیں۔ وہ اپنی ذات سے تمام خوبیوں اور تمام کمالات کا مالک ہے تم دشمنی کر کے اسے کیا نقصان پہنچا سکتے ہو۔