سورة الواقعة - آیت 96

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

لہٰذا آپ اپنے پروردگار کے نام کی تسبیح کرتے رہیے [٤٤] جو بڑی عظمت والا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 حضرت عائشہ (رض)سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ( ﷺ) پر آیت İ‌فَسَبِّحْ ‌بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ Ĭ نازل ہوئی تو آپ نے فرمایا :” اسے اپنے رکوع میں پڑھا کرو۔“ اور جب İسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَىĬ نازل ہوئی تو آپ نے فرمایا ” اسے اپنے سجدہ میں پڑھا کرو۔“ (شوکانی)